• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آپریشن فوج یا نوازشریف نے نہیں میں نے شروع کرایا، چوہدری نثار

اسلام آباد،راولپنڈی کلر سیداں،(نمائندگان جنگ ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے ہمیشہ عزت کیلئے سیاست کی ہے ، اقتدار کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ، میرے حلقہ میں ٹکٹ والا آئے یا بے ٹکٹا اسے شکست فاش ہو گی، اقتدار میں آکر جیبیں بھریں نہ فیکٹریاں لگائیں، 35سال حلقہ کے عوام کی خدمت پر لٹا دیئے، سیکولر آدمی نہیں ،میری ساری سیاست اسلام پسند رہی ہے،جمعرات کو جھٹہ ہتھیال روات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا 1985ء سے حلقہ کے عوام کے ساتھ وفاداریاں نبھائی ہیں آئندہ بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ، الیکشن کے وقت آستینیں چڑھا کر تقاریر کرنا آسان مگر ترقیاتی کام کروانا بہت مشکل ہوتا ہے ، میں نے کبھی مخالف کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، اقتدارکو کبھی اپنی اورخاندان کی جیبیں بھرنے کیلئے استعمال نہیں کیا، کبھی خوشامد کی نہ ہی کبھی ہاتھ باندھ کر کسی کے پیچھے کھڑا ہوا، سیاست جھوٹ ، فریب اور کرپشن بن چکی ہے مگر میں نے اپنا دامن صاف رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، عزت عہدوں سے نہیں ملتی ، نواز شریف سے کہا ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونیوالے نہیں، سچ اور کھری بات کرنیوالے وفادار ہوتے ہیں ،سیاست کی خاطر اصول نہیں چھوڑ سکتا، میرے لئے عزیز ترین چیز میرا ایمان ہے ، پہلے مسلمان پھر پاکستانی پھر سیاستدان ہوں ، عمل کرنے والا ہوں ، انہوں نے عوام سے کہاحلقہ میں پچھلے 35سال میں نواز شریف ،زرداری اور عمران نہیں صرف چوہدری نثار آیا ہے ، مدرسوں کے تحفظ کیلئے کیس لڑا، میں نے کہا تھا مدرسوں میں دہشتگردی نہیں ہوتی ، وزیر داخلہ بنا تو فوج کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ، بعض جرنیل اسکے گواہ ہیں ، کراچی آپریشن میں نے شروع کیا، جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ختم کرائے ، غیر قانونی لوگوں کا داخلہ بند کروایا،آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی کہ چوہدری نثار ایک صاف و شفاف شخص تھا۔ 
تازہ ترین