• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا اختلاف نواز شریف کے فائدے میں تھا، چوہدری نثار


میرا اختلاف نواز شریف کے فائدے میں تھا، چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرے متعلق ایسی خبریں بھی جو میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،مجھ  سے منسوب ان جھوٹی خبروں پر پروگرام بھی ہوئے اور آرٹیکل بھی لکھے گئے ۔ میرا اختلاف نوازشریف کے فائدے میں تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ مجھ سے منسوب کرکے کہا گیا کہ میاں صاحب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ،یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف میں 10 اور مسلم لیگ میں 100 غلطیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10دن پہلےغلط خبرآئی جس میں کوئی حوالہ نہیں تھاکہ میں نے یہ کہاں کہاہے؟ کیامیں نےچکری میں یہ کہا تھاکہ منہ کھولوں گا تو میاں صاحب منہ دکھانےکے قابل نہیں رہیں گے؟

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی علالت کےباعث فیصلہ کیاہےکہ نوازشریف سےاختلافات پربات نہیں کروں گا، میں نےکہا تھا کہ اگرحساب کتاب ہوا تو میرا قرض میاں صاحب کی طرف نکلے گا جو سیاسی بیان تھا ذاتی نہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نوے فیصد میڈیا چینلز نے صحیح رپورٹنگ کی،بہت ساری جھوٹی خبریں نظرانداز کی جاسکتی ہیں لیکن کسی میں مجھےٹارگٹ کیاجارہا ہو تو وضاحت ضروری ہے۔

ان کا کہناتھا کہ میں نےیہ کردیا تو میاں صاحب پانی میں ڈوب مریں گے،ایسا کہنامیری تربیت نہیں،میرےکرداریاسیاست سےمتعلق خبرکوتصدیق ضرور کرایاکریں،جھوٹی خبرصرف ایک چینل پر دینےکی ضرورت ہوتی ہے،ایک جھوٹی خبر آئی کہ میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے،25جولائی کو عوام کا فیصلہ سب کےسامنے ہوگا۔

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ میں ایک انسان ہوں ، غلطیاں کرسکتا ہوں لیکن میری نیت ٹھیک ہے،نوازشریف سے34سال کا واسطہ ہے،اصل ایمانداری ہےکہ لیڈرکےسامنےحقائق رکھےجائیں،نوازشریف سےاختلافات کی وضاحت پریس کانفرنس میں کرونگالیکن جب تک کلثوم نوازکی طبیعت ٹھیک نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلم لیگ(ن) کی بات نہیں کررہا، ان کی بیٹی کی بھی بات نہیں کررہا،نوازشریف کی بات کررہاہوں،اختلافات جب آگےبڑھ گئے تو ایک طرف ہوکرنہیں بیٹھ گیا،اپنےآپ کووزارت سےعلیحدہ کردیا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ شیخ رشیدکوبھی کہہ چکاہوں کہ کسی آوارہ بس کا مسافرمیں نہیں ہوں،نہ کسی کی بس کی تلاش میں ہوں نہ کسی بس کامتقاضی ہوں،سیاست عزت کی خاطرکرتاہوں اس لیےوزارت سےاستعفادیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی بغاوت نہیں کی،چودھری نثارنہ ناراض ہے نہ نالاں، میں نےاختلاف کیا ہے، شاہدخاقان عباسی تومیرےپاس آئےکہ آپ کےبغیروزراکاحلف نہیں اٹھاوں گا،ان سے کہا آپ کےساتھ ہوں،پارٹی کےساتھ ہوں لیکن کابینہ میں نہیں آوں گا۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں کون سی قانون سازی ہےجس میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا؟میں نے اختلاف نوازشریف کے فائدے میں کیا،پارٹی میں اختلاف رائے بغاوت ہےلیکن میں اسے بغاوت نہیں سمجھتا،پارٹی کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگربغاوت کی ہوتی تواس معاملےکےعلاوہ بھی بولتا،جب نوازشریف نےمجیب الرحمن کومحب وطن قراردیامیں نہیں بولا،سینیٹ انتخابات میں بندربانٹ ہوئی اس وقت بھی نہیں بولا۔

ان کا کہناتھاکہ ممبئی حملوں سےمتعلق حکومت، میاں نوازشریف کا موقف دنیاکےسامنےرکھا،بھارت کی ہٹ دھرمی کےباعث ممبئی حملہ کیس آگے نہیں بڑھا،میں آج بھی سمجھتاہوںکہ تمام سیاسی اختلافات میاں نوازشریف کے فائدے کے لیے کیےہیں۔

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ آج تک ٹکٹ کے لیے انٹرویونہیں دیا،اگرسیٹ ہی چاہیےہوتی توجاکرانٹرویودےدیتا، اگر1985سےآج تک کبھی درخواست دی ہےتوسامنےلائیں،فیصلہ کیاہےکہ آزادحیثیت میں انتخابات لڑنےکی وضاحت پریس کانفرنس میں کرونگا، آزادحیثیت میں انتخابات میں حصہ لوں گا،کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سروےمیں میرےحلقےسے58فیصدلوگوں کاکہناتھا کہ وہ صرف چوہدری نثارکوجانتےہیں، میرا گاوں چکری ہے جو تحصیل پنڈی کا علاقہ ہے،میرےلیےعوامی نمایندہ ہونااعزازکی بات ہےوزارت نہیں۔

چوہدری کا کہناتھاکہ اگرسیٹ کی خواہش ہوتی توعمران خان نےآفردی تھی،سیاست کوچھوڑنےکافیصلہ کیا تو سعد رفیق، ایاز صادق،شہبازشریف اوراسحاق ڈارمیرےپاس آئے،گزشتہ انتخابات میں چار نشستوں سے الیکشن لڑا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کی سب سےبڑی ذمےداری ہے کہ ملک کی فکر کریں،پاکستان کیخلاف بڑی سازش ہورہی ہے،ملکی تباہی سے عوام بے خبر ہیں،اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کا شعر’وطن کی فکر کرناداں ،مصیبت آنے والی ہے ،تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں‘ بھی پڑھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس نیشنل سیکیورٹی لیک نہیں تھا،اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ ڈان میں چھپی خبر جیسی کوئی بات اجلاس میں نہیں ہوئی ،ملافضل اللہ بہت عرصے سے امریکااورافغانستان کےنشانے پر تھا۔

تازہ ترین