• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مراد علی شاہ کے 21کروڑ 39لاکھ روپے کے اثاثے

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ 21کروڑ 39لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں مراد علی شاہ نے اپنے اثاثوں کی جو تفصیلات جمع کرائی ہیں ،ان کے مطابق وہ ڈی ایچ اے کراچی میں 1 کروڑ 15لاکھ روپے کے بنگلے کے مالک ہیں۔

دستاویز میں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پاس موجود 2گاڑیوں کی مالیت 22لاکھ اور ایک کروڑ 20روپے ظاہر کی ہے۔

دستاویز ات کے مطابق وہ ایک ٹرسٹ کے مالک ہیں جبکہ ان کے بینک اکائونٹ میں 2لاکھ 64ہزار 368ڈالرز موجود ہیں۔

سیدمرادعلی شاہ نے اپنی دستاویزات میں مختلف مقامات پر 51ایکڑزرعی اراضی بھی ظاہر کی ہے جبکہ ان کے ان کے پاس 10تولے زیوات بھی ہیں۔

تازہ ترین