• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق 50 لاکھ میں بلاول ہائوس خریدنے کیلئے تیار


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بلاول ہائوس خریدنے کی پیشکش کردی ہے اور کہا ہے کہ میں وہاں ایک یتیم خانہ بنائوں گا ۔


سراج الحق کی بلاول ہائوس خریدنے کی پیشکش

سراج الحق نے کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر بلاول ہائوس کی قیمت 30لاکھ روپے ہے تو میں اسے یتیم خانہ بنانے کےلئے 50لاکھ روپے میں لینے کا اعلان کرتا ہوں ۔

ان کا کہناتھاکہ انتخابات ہر صورت وقت پر ہونا چاہئیں،اس کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ،الیکشن کے حوالے سے جو حلف نامے دئیے جارہے ہیں ،ان سے جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے ۔

سراج الحق نے مظفر ہاشمی کی فلسطین کی آزادی کےلئے بہت سے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی جہدوجہد کے باعث ہی فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے تعزیتی خط بھیجا ہے۔

تازہ ترین