عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے شہبازشریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ، ریحام کے بارے میں اپنی سوچ کے مطابق رائے دی کچھ غلط نہیں کہا ۔
ریحام خان کے حوالے سے قابل اعتراض بیانات سامنے آنے پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی جس بودھو بائی سے خریدی تھی اس نے ایک شخص سے شادی کی اور 10 دن بعد علیحدگی ہو گئی مگر اس نے ان 10 دنوں کی رفاقت کا پاس رکھا مگر ریحام نے ایسا بھی نہیں کیا اور انہوں نے میڈیا پر بیان اس تناظر میں ہی دیا جو غلط نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی فلمی ستاروں کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی وہ اداکاروں کی عزت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ان کے کیس کا فیصلہ آگیا ہے مگر ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ابھی آنا ہے جس میں سیون سی کی دفعات لگی ہیں۔