کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کا آخری ایونٹ ہفتے سے بریڈا ہالینڈ میں شروع ہوگا،۔ایونٹمیں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان،، بھارت،، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت رضوان سنیئر کرینگے۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کو تین بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ 14 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔