راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف سے الیکشن2018کے آخری جلسہ کیلئے لیاقت باغ کی بکنگ کیلئے درخواست ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی کوموصول ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست کمشنر راولپنڈی کے نام ہےاور ڈپٹی کمشنر آفس کو کمشنر آفس سےبھجوائی گئی ہے۔25جولائی کو انتخابات کے حوالے سے جلسہ کیلئے 22/23کی رات کی تاریخ درخواست میں دی گئی ہے۔اس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کرے گی۔