• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ملتان نے ووٹرز لسٹیں جاری کردیں

الیکشن کمیشن ملتان نے ووٹرز لسٹیں جاری کردیں

الیکشن کمیشن ملتان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ووٹرز کی فہرستیں جاری کر دیں ہیں، ملتان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 25 لاکھ 56 ہزار 140 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے ملتان کے حلقوں میں ووٹرز کی تعداد کی فہرستیں جاری کر دی ہیں ، حلقہ این ۔ اے 154 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 233 ہے ، این ۔ اے 155 میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 810 ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این ۔ اے 156 ووٹرز کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں کل ووٹرز 4 لاکھ 44 ہزار 7 سو 24 ہیں ، این ۔ اے 157 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار 725 ہیں ، این ۔ اے 158 تحصیل شجاع آباد میں کل ووٹرز 4 لاکھ 36 ہزار 396 ہیں ۔

این ۔ اے 159 تحصیل جلال پور میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 257 ہے ۔ ملتان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 68 ہزار 732 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ 87 ہزار 408 ہے ۔

تازہ ترین