سانحہ قصورکے ذمہ دار مجرم عمران کو سر عام پھانسی دینے کی در خواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ،در خواست زینب کے والد کی جانب سے ان کے وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجرم عمران کی طرف سے سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا لیکن عدالتوں نے شواہد اور بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی اپیلیں مسترد کردیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کسی کے دل میں بھی معصوم جانوں سے کھیلنے کا خیال تک نہ آئے۔