• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کے نامکمل کاغذات منظور کرنے پر آر او سے اختیارات واپس

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)شاہد خاقان عباسی کے نامکمل کاغذات منظور کرنے پر آر او سے اختیارات واپس،الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے آراوکو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سینئر جج اورالیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے این اے 57مری کے ریٹرننگ آفیسر کیخلاف دائردرخواست پر آر اوکو کل 25جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،مسعود احمد عباسی ایڈووکیٹ نے این اے 57کے ریٹرننگ آفیسر کو فریق بناکر درخواست دی تھی کہ سائل نے حلقہ این اے 57تحصیل مری سے مسلم لیگ کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کئے جانے کیخلاف اعتراضات داخل کئے تھے جن پر بارہ جون کو بحث ہوئی مگر ثبوت ہونے کے باوجود آر او نے جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے اگلے روز میرے اعتراضات مستردکر دیئے تھے، جسٹس عباد الرحمان لودھی نے اے این 57کے ریٹرننگ آفیسر حیدر علی خان کو تاحکم ثانی بطور آر او اختیارات کا استعمال نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ دریں اثنا آن لائن کے مطابق جسٹس عباد الرحمان لودھی نے آر او کی سرزنش کرتے ہوئےکہا کہ آپ کیا کرائیں گے شفاف انتخابات،آپ نے کاغذات نامزدگی بھی اچھے طریقے سے چیک نہیں کئے ایک ریٹرننگ افسر شفاف الیکشن کے انعقاد کا ذمہ دار ہے کیوں نہ آپ کو اس غلطی پرمعطل کر دیا جائے،ریٹرننگ افسر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی تاہم جسٹس عباد الرحمان لودھی نے ان کے اختیارات معطل کرتے ہوئے کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
تازہ ترین