• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،ن لیگ کے ٹکٹ جاری،قومی اسمبلی کے112،صوبائی کے 192 امیدوار، شہباز، مریم ،حمزہ لاہور سے انتخاب لڑینگے، بقیہ امیدواروں کا اعلان2دن بعد ہوگا،مریم اورنگزیب

پنجاب،ن لیگ کے ٹکٹ جاری،قومی اسمبلی کے112،صوبائی کے 192 امیدوار، شہباز، مریم ،حمزہ لاہور سے انتخاب لڑینگے، بقیہ امیدواروں کا اعلان2دن بعد ہوگا،مریم اورنگزیب

لاہور(خصوصی نمائندہ،مانیٹر نگ سیل) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق شہباز ، مریم، حمزہ لاہور سے انتخاب لڑینگے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق بقیہ امیدواروں کا اعلان 2دن بعد ہوگا، سعد رفیق این اے131،ایاز صادق این اے 129لاہور،خواجہ آصف این اے 73سیالکوٹ،احسن اقبال این اے 78 نارووال،خرم دستگیر این اے 81 گوجرانوالہ، حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے امیدوار ہونگےراولپنڈی کے حلقوںاین اے 57 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑیں گے۔سائرہ افضل تارڑاین اے 87حافظ آباد،رانا تنویر این اے 120شیخوپورہ،شہباز شریف صوبائی حلقے پی پی164،165 سے بھی امیدوار ہونگے۔میانوالی کے حلقے این اے 95 سے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کریں گے جب کہ فیصل آباد کے حلقے این اے 102 سے طلال چودھری امیدوار ہوں گے۔فیصل آباد کے حلقوں این اے 106 سے رانا ثنااللہ، این اے 108 سے عابد شیر علی اور این اے 110 سے رانا محمد افضل خان الیکشن لڑیں گے جب کہ جھنگ کے حلقے این اے 115 سے شیخ وقاص اکرم پارٹی امیدوار ہوں گے۔شیخوپورہ کے این اے 121 سے میاں جاوید لطیف انتخابی دنگل میں اتریں گے۔ شہر لاہور کے حلقے این اے 123 سے محمد ریاض ملک، این اے 124 سے حمزہ شہباز شریف اور این اے 125 سے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز الیکشن لڑیں گی۔ حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 146 اور مریم نواز صوبائی نشست پی پی 173 لاہور سے بھی امیدوار ہوں گی۔ملتان کے حلقے این اے 156 سے عامر سعید انصاری پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے مدمقابل ہوں گے جب کہ پی پی 217 پر شاہ محمود کا مقابلہ ن لیگ کے تسنیم کوثر سے ہوگا۔وہاڑی کے حلقے این اے 164 سے تہمینہ دولتانہ جب کہ بہاولپور کے حلقے این اے 170 سے سابق وفاقی وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان امیدوار ہوں گے۔ڈیرہ غازی خان کے حلقے این اے 191 سے اویس خان لغاری جب کہ این اے 192 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف انتخابی دنگل میں اتریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب خصوصاً لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار تاحال فائنل نہیں ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ابھی ٹکٹوں کی پہلی لسٹ جاری کی ہے جب کہ باقی حلقوں کی حتمی اور مکمل فہرست 2 دن میں جاری کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے 141 حلقوں میں سے 112 حلقوں پر قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق قومی کے 29 حلقوں کو خالی چھوڑا گیا ہے۔ خالی رکھے گئے حلقوں میں چوہدری نثار کا راولپنڈی کا حلقہ این اے 59 شامل ہے جہاں پر پہلے انجینئر قمرالاسلام راجہ سابقہ ایم پی اے کو قومی اسمبلی کے لئے بھی مہم شروع کرنے کا کہا گیا تھا مگر اب جاری کردہ لسٹ میں یہ حلقہ خالی رکھا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 297 سیٹوں میں سے 192 سیٹوں پر مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آخری مرحلہ پر حلقہ این اے 125 لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلقہ این اے 55 اٹک ون سے شیخ آفتاب احمد اس کے دو صوبائی حلقوں پی پی 1اٹک سے محمد سلمان سرور، پی پی 2اٹک 2 سے ملک سہیل خان، اس کے تین ذیلی حلقوں پی پی 3اٹک3 سے آصف علی ملک، پی پی 4 اٹک 4 سے شیر علی خان، پی پی 5 اٹک 5 سے ملک بہادر خان، حلقہ این اے 57 راولپنڈی سے شاہد خاقان عباسی، اس کے دو ذیلی حلقوں پی پی 6 راولپنڈی 1 سے راجہ اشفاق سرور، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ محمد علی، حلقہ این اے58 راولپنڈی 2 سے راجہ محمد جاوید اخلاص اس کے دو ذیلی حلقوں پی پی 8 راولپنڈی 3 چوہدری ریاض، پی پی 9 راولپنڈی 4 سے راجہ حمید، حلقہ این اے 60 راولپنڈی 4 سے حنیف عباسی، اس کے دو ذیلی حلقوں پی پی 11 راولپنڈی 5 سے راجہ ارشد، پی پی 17 راولپنڈی 6 سے راجہ حنیف ایڈووکیٹ، حلقہ این اے 61 راولپنڈی 7 سے ملک ابرار احمد، اس کےذیلی صوبائی حلقہ پی پی 15 راولپنڈی 7 سے ملک افتخار احمد، این اے 62 راولپنڈی 8 سے دانیال چوہدری، اس کے دو صوبائی حلقوں پی پی 16 راولپنڈی 8 سے شیخ ارسلان حفیظ، پی پی 17 راولپنڈی 9 سے شکیل اعوان، حلقہ این اے 67 جہلم ون سے راجہ مطلوب مہدی، حلقہ این اے 68 گجرات ون سے نواب زادہ غضنفر علی، اس کے دو صوبائی حلقوں پی پی 28 گجرات ون نواب زادہ حیدر مہدی، پی پی 29 گجرات ٹو میجر (ر) معین نواز وڑائچ، حلقہ این اے 69 گجرات 2 چوہدری مبشر حسین اس کے دو ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 30 گجرات 3 سے رضا علی وڑائچ ،لاہورسے خواجہ احمد حسان، حلقہ این اے 131لاہور سے خواجہ سعد رفیق، اس کے دو ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 162 یاسین سوہل، پی پی 163 سے میاں نصیر احمد،حلقہ این اے 132 لاہور میاں شہباز شریف اس کے دو ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے بھی میاں شہباز شریف ہی امیدوار، حلقہ این اے 133 لاہور سے وحید عالم خان، حلقہ این اے 134 لاہور سے رانا مبشر اقبال، اس کے ذیلی صوبائی حلقہ پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق، حلقہ این اے 135 لاہور سے ملک سیف الملوک کھوکھر، اس کے دو صوبائی حلقوں پی پی 161 سے شبیر کھوکھر، پی پی 173 سے مریم نواز شریف، حلقہ این اے 136 لاہور سے محمد افضل کھوکھر، حلقہ این اے 137 قصور سے وسیم شیخ اس کے ذیلی صوبائی حلقہ پی پی 182 سے چوہدری الیاس، حلقہ این اے 138 قصور سے ملک رشیداحمد خان اس کے دو ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 174 سے نعیم صفدر انصاری، پی پی 176 سے ملک محمد احمد خان، حلقہ این اے 139 قصور سے رانا محمد اسحاق خاں اس کے تین ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 177 سے احسن رضا، پی پی 178 سے شیخ علائو الدین، پی پی 179 سے محمود انور چودھری، حلقہ این اے 140 قصور سے رانا حیات خان، اس کے دو ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 180 سے رانا حیات خان اور پی پی 181 سے رانا محمد اقبال خان امیدوار ہونگے۔ساہیوال ڈویژن سے این اے147سیدعمران احمد شاہ ،پی پی 196 خضر حیات کھگہ،پی پی 197ملک ندیم کامران،این اے148چودھری محمد اشرف ، پی پی 198ملک ارشد، پی پی 199نوید اسلم لودھی، پی پی200رانا ریاض احمد، این اے149محمد طفیل، پی پی 201حنیف جٹ ،پی پی 202شاہد منیر چودھری،این اے 141اوکاڑہ ندیم عباس ربیرہ، پی پی 183جاوید علاو الدین، پی پی 190غلام رضا ربیرہ، این اے 142ریاض الحق جج، پی پی 188یاور زمان، پی پی189منیب الحق، این اے143راو اجمل خان، پی پی184رضا علی گیلانی، پی پی187 ملک عباس کھوکھر، این اے 144میاں معین وٹو، پی پی185افتخار چچھر، پی پی186میاں معین وٹو، این اے146پاکپتن رانا زاہد حسین خان ، پی پی 194ڈاکٹر فرخ جاوید،، پی پی 195 کاشف علی چشتی امیدوار ہونگے۔

تازہ ترین