• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل فون میز پر پٹخ دیا

لاڑکانہ (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاڑکانہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے عدالتی کارروائی کے دوران ایڈیشنل سیشن جج کے موبائل فون استعمال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاڑکانہ میں سیشن جج محمد علی کا موبائل دیکھ کر غصے میں آگئے،ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل اٹھا کر میز پر پٹخ دیا اور کہا کہ تمہیں موبائل فون عدالت میں رکھنے کی کس نے اجازت دی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج سے سوال کیا آج کتنے آرڈر کیے، کوئی پرانا آرڈر دکھائیں، ایڈیشنل سیشن جج نے پرانا آرڈر دکھایا تو چیف جسٹس نے آرڈر کاپی دیکھتے ہی میز پر پھینک دیا اور کہا اس پر کیا لکھا ہے انہیں تو شرم آ رہی ہے۔
تازہ ترین