• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، زیر زمین پینے کے پانی کی پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل نہ ہوسکا

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقے ریجنٹ سنیما کے نزدیک منزل گاہ روڈ پر زیر زمین پھٹنے والی پینے کے پانی کی پائپ لائن کا مرمتی کام 5دن گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا۔ پائپ لائن کی مرمت کے لئے کھودے گئے گڑھے میں پانی جمع ہونے سے گڑھا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، مرمتی کام جاری رہنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے اور لوگ متبادل راستہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مےئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے واٹر ورکس کے انچارج کو سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ ریجنٹ کے علاقے منزل گاہ گراؤنڈ کے نزدیک پھٹنے والی واٹر سپلائی کی 18انچ کی مین پائپ لائن کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے مگر مےئر سکھر کے احکامات کے باوجود پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ کئی دن سے مرمتی کام میں مصروف ہے۔ صبح کے وقت میونسپل کا عملہ مرمتی کام کے لئے پہنچ جاتا ہے اور پائپ لائن کا مرمتی کام شروع کرتا ہے مگر حیرت انگیز طور پر مرمتی کام پھر بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین