کراچی (جنگ نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید (ڈمی) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ (ڈمی) ہفتے کو ”جیو نیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اپنی گفتگو کے دوران پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریںگے۔ ”خبرناک“ میں شیخ رشید کی نئی پیشنگوئیاں بھی توجہ کا مرکز ہوں گی۔ شو کے دوران ”میر صاحب اور عائشہ جہانزیب میں شعر و شاعری کا مقابلہ “ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”پیر سائیں نے نکالے جن، عائشہ کی کرسی اور پینو کا دعویٰ“ بھی شامل ہیں۔ مزاحیہ فنکاروں کی دلچسپ گفتگو اور میر محمد علی کی میزبانی میں طنز و مزاح سے بھر پور اب نئے انداز میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔