• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کو این اے 62،60سے اپنا امیدوار اتاراجائے،عمران سے مطالبہ

راولپنڈی (خبر نگار) تحریک انصاف کے حلقہ این اے 60راولپنڈی سے امیدواران چوہدری مصدق گھمن ، عبداللہ خان ، قیصر میر داد اور صوبائی حلقوں پی پی 11اور پی پی 13کے امیدواران محمد عارف عباسی ، انجینئر افتخار چوہدری اور ملک پرویز خان نے متفقہ طور پر عمران خان کے نام ایک یادداشت تیار کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے حلقہ این اے60سے تحریک انصاف کے امیدوار کو میدان میں اتارا جائے جو بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے،شیخ رشید احمد کو بحیثیت اتحادی صرف حلقہ این اے 62 میں ایڈجسٹ کیا جائے اور این اے 60کے صوبائی حلقوں پی پی 11 اور پی پی 13 میں شخصی پسند و نا پسند کی بجائے میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹوں کے فیصلے کئے جائیں، چوہدری مصدق گھمن نے کہا کہ ہم بحیثیت اتحادی شیخ رشید احمد کیساتھ این اے 62کی حد تک تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن تحریک انصاف کے ووٹر اور ووکرز این اے 60میں بلے کا انتخابی نشان چاہتے ہیں، قیادت جب تک انہیں ہدایت جاری نہیں کرتی تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں موجود رہیں گے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ عمران خان تحریک انصاف کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے، مصدق گھمن کے مطابق آج پیر کو تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما یادداشت پیش کرنے مرکزی سیکرٹریٹ جائیں گے ۔
تازہ ترین