• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف دلایاجائے، خاتون کی چیف جسٹس سے اپیل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک کی رہائشی خاتون عامرہ حیات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایاجائے ۔چیف جسٹس کوبھجوائی گئی درخواست میں خاتون نے مؤقف اختیارکیاکہ ان کے والد بریگیڈئیرخضرحیات مرحوم نے 7کنال رقبہ کھیوٹ نمبر211خسرہ نمبر220/1موضع کھنہ کاک تحصیل وضلع راولپنڈی خریدکیا۔والدکی وفات کے بعدمذکورہ جائیدادکاوراثتی انتقال سائلہ اوردیگروارثوں کے نام منظورہوا۔جس پربعدازاں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مقامی بااثرافرادنے قبضہ کرلیااس جائیدادکامقدمہ کئی سال سے عدالت میں زیرسماعت ہے لیکن قابض گروپ سیاسی اثرورسوخ استعمال بلاوجہ مقدمہ کوطول دے رہاہے ،سائلہ کی چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ کیس کافیصلہ قانون کے مطابق جلدازجلدکرانے کاحکم دیاجائے۔
تازہ ترین