مظفر آباد(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ۔ کشمیر میرے خون میں شامل ہے ۔ جمعہ کو مظفر آباد میں کارکنوں سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈال رکھا ہے ۔