ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 57 پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ میرے موکل نے اپنے تمام اثاثہ جات ظاہر کردیئے ہیں، دونوں کاغذات نامزدگی میں ایک جیسا ہی ظاہر کیا گیا ہے، میرے موکل نے دونوں فارمز میں ائیر لائن کے شیئرز کا ذکر کیا۔
اس موقع پر راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی، حلف نامے سے مشکلات پیدا ہورہی ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔