• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کے مقابل ن لیگی امیدوار کو نیب نے گرفتار کرلیا

چوہدری نثار کے مقابل ن لیگی امیدوار کو نیب نے گرفتار کرلیا

نیب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59سے ن لیگی امیدوار انجینئر قمر الاسلام کو صاف پانی اسکیم میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

قمر الاسلام نے گزشتہ الیکشن میں ایم پی اے کی سیٹ پر پاکستان بھر میں سب سے زیادہ لیڈ لی تھی ،اس لئے ن لیگ نے انہیں این اے 59 سے پارٹی ٹکٹ دیا ہے ۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 59 پورے پاکستان میں توجہ کا مرکز بناہوا ہے ،یہاں سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انجینئر قمر الاسلام کبھی چوہدری نثار کے دیرینہ رفیق رہے ہیں لیکن انہیں ن لیگ کا ٹکٹ ملنے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی نیب حرکت میں آگئی اور انہیں گرفتار کرلیا ۔

ن لیگی امیدوار کی گرفتاری کے حوالے سے نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ قمر الاسلام کو صاف پانی اسکیم میں کرپشن کے حوالے سے جاری تفتیش کے تناظر میں گرفتار کیا ہے ۔

انجینئر قمر الاسلام پہلے چوہدری نثار کے حلقے سے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، 2013ءکے انتخابات میں بطور رکن پنجاب اسمبلی انہوں نے ملک بھر میں سب سے زیادہ لیڈ حاصل کی تھی، ان کی لیڈ 41000 سے زائد تھی۔

این اے 59سے ن لیگی امیدوار گزشتہ روز منکیالہ کے جلسے میں چوہدری نثار پر خوب گرجے برسے تھے اور سابق وزیر داخلہ کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کو بے وفائی سے تعبیر کیا تھا ۔

تازہ ترین