• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک انور علی جیسے مخلص ورکر کو پی پی 215 کی ٹکٹ نہ دینا ناانصافی ہے : ملک فاؤنڈیشن ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ملک فاؤنڈیشن ملتان اور پاکستان ملک یوتھ ملتان کے عہدیداران ملک محمد اعظم خلجی ،ملک نذیر احمد ،شیخ طاہر امین ،ملک بلال جبار ،ملک یونس جاوید ،ملک شاہد انجم نے مسلم لیگ ن کیاعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ ملک انور علی جیسے مخلص اور محنتی ورکر کو پی پی 215 کی ٹکٹ نہ دینا ناانصافی کے مترادف ہے ۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ملک انور علی کی مسلم لیگ ن کیلئے 30 سالہ خدمات اور قربانیوں کو مدنظر رکھے اور انہیں ٹکٹ دی جائے ۔بصورت دیگر این اے 155 اور 156 میں ملک برادری ان دونوں حلقوں میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے اور پاکستان ملک فاؤنڈیشن کے مرکز سے مشاورت کے بعد وہ ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن ووٹ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین