ملتان میں تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حلقہ انتخاب میں موٹر سائیکل پر ووٹ مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ملتان میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب کےعلاقے شریف پورہ،منظور آباد اور ممتاز آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل پر کارکنان کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کمپین کی۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے اسی طرح موٹر سائیکل پر جا کر ملاقات کرتے رہتے ہیں۔