پنوعاقل کے علاقے میں انتخابی مہم کی تقریب میں مقامی نوجوان نے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو گھیر لیا ۔
الیکشن مہم کے سلسلے میں اپنے حلقے کا دورہ کرنے والے خورشید شاہ سے مقامی نوجوان نے 10سال کارکردگی کے حوالے سے سوال کر ڈالا۔
نوجوان نے سابق اپوزیشن لیڈر سے استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی اور آپ 10سال سے حکومت میں ہیں، آپ نے کچے میں کیا کام کئے ہیں ؟
نوجوان نے خورشید شاہ سے پوچھا کہ ہمارے علاقے میں جو آپ کا حلقہ انتخاب بھی ہے وہاں نہ روڈ ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس بھی نہیں ہے کیوں ؟
اس پر پی پی کے سینئر نے نوجوان سے سوال کیا کہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروگے ؟اور جواب دیے بغیر ہی مسکرا کر چل دیے ۔