ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ریلوے نے شجر کاری کر نے کے لئے ملتان سمیت تمام ڈویژنوں کو ٹارگٹ دے دیئے ہیں اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ملتان ڈویژن کو ڈیڑھ لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جو سٹیشنوں،تھانوں ،یارڈ اور ڈ ی ایس آفس کے گراسی لون میں لگائے جائیں گے ۔