• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا

لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے ذکا ایڈووکیٹ کی جانب سے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا۔ جو کالے ہرن کے تحفظ کے لئے سفارشات تیار کرے گا۔
تازہ ترین