امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان،زرداری ،نوازشریف کی نہیں آئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل بنائے گی ۔
نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں انتخابی مہم سےخطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ ،پی پی اور پی ٹی آئی کی سیاست اسلام آباد کےلئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو ایم ایم اے کی حکومت قائم ہوگی اور ہم پورے ملک میں اسلامی قوانین نافذ کریں گے ۔
سراج الحق نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ مولوی اسلام آباد کےلئے سیاست کررہے ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف ،زرداری اور عمران خان اسلام آباد کی مسجد کی امامت کےلئے سیاست کررہے ہیں؟