• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی پلان کے حوالے سے تاجر برادری تعاون کرے، سی پی او ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے اپنے دفترمیں ملتان کے تاجران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں انجمن تاجران کے عارف فصیح اللہ اور خواجہ سلیمان و دیگر شامل تھے۔ سی پی او ملتان نے تاجروں سے سکیورٹی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان کے حوالے سے تاجر برادری پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ملتان میں جرائم کو کنٹرول کیا جا سکے ۔سی پی او ملتان نے کہا کہ حساس تنصیبات آرڈیننس 2015 ءکے نفاذ پر عمل کو ہم تاجربرادری کے تعاون سے یقینی بنانا چاہتے ہیں۔پولیس نے ہر جگہ گشت بڑھا دی ہے ۔ڈولفن ،کیو آر ایف اور محافظ سکواڈ کو مزید الرٹ کر دیا گیا ہے ۔تنگ جگہوں پر پیدل گشت بھی ہو رہی ہے ۔ اپنی دوکان یا گودام میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں اور اپنے اردگرد نظر رکھیں ۔ اس کے علاوہ ٹریفک ایشوزبھی ہم تاجربرادری سے مل کر حل کریں گے۔ جہاں جہاں ٹریفک مسائل ہیں ان کے حل کے لئے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ آخر میں سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کو انجمن تاجران ملتان کے وفدنے گلدستہ پیش کیا اور ان کو سی پی او ملتان پوسٹنگ پر مبارکباد دی ۔
تازہ ترین