• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ،اللہ اکبر تحریک کے نامزد5 امیدواروں کو ملتان کے حلقوں کے ٹکٹ جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ،اللہ اکبر تحریک کے نامزد5 امیدواروں کوملتان کے مختلف انتخابی حلقوں کے پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے،قومی اسمبلی کے دو جبکہ صوبائی اسمبلی سے 3اُمیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں،گزشتہ روز ورکرز کنونشن میں ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے نامزد اُمیداورں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے،جن حلقوں سے اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155سے محمد ارشد بھٹی،این اے156سے چوہدری عبداللہ میو،پی پی 215سے چوہدری محمد عمران میو،پی پی216ا ور 217 سے ملک عبدالاحد بھٹہ،پی پی 219سے محمد آصف واہلہ کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نظریہ پاکستان اور بقائے پاکستان کی سیاست کرنے آئے ہیں کنونشن سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،مولانا نصر جاوید ،ابو معاذ عمران نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے مرکزی الیکشن آفس کا بھی افتتاح کیا۔
تازہ ترین