• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان نے ملتان ڈویژن میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان نے ملتان ڈویژن کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ،جس کے مطابق این اے 154 سے اظہر احمد سندیلہ ، این اے 155سے ایوب مغل‘ رانا اصغر قادری این اے 156،چوہدری رمضان ، این اے 157، عباس لانگ این اے 159‘،امجد علی پی پی 211، ملک اسلم ڈوگر پی پی 212، دلشاد علی شاہ، پی پی 213، ملک ظفر کھوکھر پی پی 214،حافظ معین الدین خالد، پی پی 215‘ حافظ حسنین جاویدپی پی 216‘ اختر کھیڑا، پی پی 218‘ رائے شاہد جٹ ایڈووکیٹ پی پی 219‘ سید غلام شبیر جلالی پی پی 220‘ عاشق علی قادری پی پی 221، قاری قاسم مہروی پی پی 222‘ الہٰی بخش سعیدی، پی پی 223 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس کا اعلان گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے آفس میں تحریک کے پارلیمانی بورڈ کے ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت علامہ مجاہد اسماعیل رضوی امیر ملتان ڈویژن نے کی۔
تازہ ترین