• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹھانکوٹ کی ایف آئی آر گوجرانوالہ میں درج کر کے قومی غیرت کا سودا کیا گیا ،ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ کے واقعے کی ایف آئی آر گوجرانوالہ میں درج کر کے قومی غیرت کا سودا کیا گیا ہے، ہفتے کو اپنی قیام گاہ پر ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے، حکومت کا یہ اقدام حد درجہ افسوس ناک اور ملکی غیرت کا سواد کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کی حکومت نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کئے مگر اس کے باوجود بھارتی حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کرلی،مگر پاکستان کے حکمرانوں نے بھارت سے مرعوب ہوکر ایف آ ئی آر درج کر کے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کردیا۔
تازہ ترین