• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔مریم نواز کو پہلے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی انتخابی فہرست میں مریم نواز کو این اے 125 لاہور سے ٹکٹ دےدیا گیا۔اب ایک بار پھر مریم نواز کا حلقہ تبدیل کر کے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ این اے 125 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دیا جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ءبلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 127 پر مریم نواز ہیں تو پھر این اے 125 سے انتخاب لڑنے کاحق میرا ہے۔
تازہ ترین