• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، پی ٹی آئی ناراض گروپ کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنیکا اعلان

مردان (نمائندہ جنگ )ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملہ پر مردان میں تحریک انصاف کے ناراض گروپ نےآزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا اعلا ن کرتے ہوئے 2صوبائی حلقوں پی کے 51 اور پی کے 52 پر امیدوار نا مزدکردئیے۔ گذشتہ روزطو رو ہاؤس میں پی ٹی آئی نظر یا تی گر وپ کا ورکر ز کنو نشن منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے ناراض رہنماؤںحا رث خان طورو،عبدالسلام آفرید ی ،کلیم اللہ ،لخکر خان اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹکٹو ں کی تقسیم میں پارٹی کے نظریاتی ورکروں کو بائی پاس کرکے پیراشوٹ کے ذریعےآنےوالے افراد کو ٹکٹوں سے نوازدیا جس سے پا رٹی کے دیرینہ کا رکنوں میں ما یو سی پھیلی ‘ انہوں نے کہا کہ مفاد پر ست ٹو لہ اپنے مقصد میں کا میا ب ہوا جبکہ پا رٹی کے لئے قر با نیاں دینے والوں کا یہ حال ہے کو ان کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔ ان کے حلقوں میں با ہر سے امیدواروں کو لا کر ان پر مسلط کر دیا گیا ہے جو کسی صورت قبول نہیںہے ۔نظر یا تی گر وپ نے مردان کے تما م حلقو ں پر امیدوار کھڑا کر نے کا اعلا ن کر کے حا رث خان طورو کو پی کے 51 اورکلیم اللہ کو پی کے 52 کے لئے نا مزد کر دیا جبکہ الیکشن مہم بھر پور طر یقے سے چلا نے کا بھی اعلان کیا گیا ۔کنو نشن میں پی ٹی آئی کے این اے 9 کےسابق امیدوار ناصر خان ایڈوکیٹ ،خطا ب با چا،عبدالستار ،مجاہد با چا اور ناراض رہنما ئوں کے علا و ہ پی ٹی آئی کے کا رکنو ں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی ۔

تازہ ترین