سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو گرمیوں کی فیس وصول کرنے سے روک دیا اور ساتھ ہی بچوں کےوالدین کےلیےپبلک نوٹس جاری کرنےکاحکم بھی دےدیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آج نجی اسکولوں میں فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سوچ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل کو بلائیںاورکہیں کہ تمام اسکولوں کو سرکار ٹیک اوور کرلے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جتنی فیس نجی اسکول لیتےہیں غریب کابچہ وہاں نہیں پڑھ سکتا، یہ معاملہ 184/3 کا ہے، حکومتوں کی نااہلی ہے جنہوں نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی، ریاست پیسےدے کرعام آدمی کےبچوں کوپڑھائےیاان اسکولوں کو ٹیک اوور کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ گرمیوں کی فیس ادا نہ کرنے والے والدین کو خوشی ہوئی ہوگی اور والدین نے یہ فیس بچوں کی تفریح پر لگائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے اسکول میں 3 بچے پڑھانے ہوں تو 90 ہزار فیس کی مد میں دے گا تاہم بعد میں سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں میں فیسوں کے کیس کی سماعت12جولائی تک ملتوی کردی۔