• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹراسحاق فانی کی چیئرمین نیب کو درخواست جامعہ زکریاکے وی سی ودیگرکیخلاف تحقیقات ملتان ریجن سےمنتقل کرنےکامطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹراسحاق فانی نےچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کوتحریری درخواست کےذریعےزکریایونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر طاہرامین ودیگر کیخلاف انکوائری ملتان سےدوسرے ریجن میں منتقل کرنے کی استدعاکی ہے۔انہوں نےڈاکٹر رانا ایاز ڈاکٹر‘عذرا اصغر علی ڈاکٹر مقرب اکبر آر او ڈاکٹر عمر فاروق خزانہ دار ، ڈاکٹر عمر چوھدری راجسٹرار ، ڈاکٹر مطاہر اقبال، صہیب راشد کنٹرولر امنتحانات، نصراللہ ڈاکٹر محمد شفیق ساہیوال ڈاکٹر عابد لطیف ، ڈاکٹر طاہرسلطان ودیگرکےخلاف نیب ملتان میں یونیورسٹی فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن‘یونیورسٹی فنڈز میں خورد برد اوراختیارات کاناجائز استعمال کرنےکےالزام کی انکواری پرعدم اعتمادکااظہارکرتےہوئےدرخواست میں کہاہےکہ وی سی ڈاکٹرطاہر امین کی ڈی جی نیب ملتان محمد عتیق سےدوستی ہے‘انہیں سیمینارزمیں بطور مہمان خصوصی بلاکروی آئی پی پرٹوکول دیاجاتاہےاورپتہ چلاہےکہ انہوں نےچیئرمین نیب کوانکوایری ختم کرنےکی سفارش کی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ درخواست گذار نے ڈی جی نیب ملتان سےملنے کی درخواست کی مگرانہوں نے ملنے سے انکارکردیا۔ درخواست کےمطابق ڈاکٹر طاہرامین اور عملے نے48لاکھ ‘ڈکٹر فاروق اور ڈاکٹر مطاہرنے60لاکھ‘سہیب راشد اور ڈاکٹر عمرفا روق (خزانہ دار)نے84 لاکھ لئے اور دیگرپربھی الزامات لگائےگئےہیں۔
تازہ ترین