• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، شالیمار ایکسپریس کی بوگی کا ایکسل ٹوٹ گیا ، مسافرپریشان

سکھر (بیورو رپورٹ) کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کی بوگی کا ایکسل ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث ٹرین 3گھنٹے تک محراب پور کے قریب کھڑی ہے، مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ ایک ماہ کے دوران 4حادثات رونما ہوچکے ہیں،مگر سکھر ڈویژن کے افسران ان حادثات کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات کرتے دکھائی نہیں دیتے۔ ریلو ے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی بوگی کا ایکسل ٹوٹ گیا تھا تاہم روہڑی ریلوے اسٹیشن پر متاثرہ بوگی تبدیل کردی گئی، ایک گھنٹے تک مرمتی کام جاری رہنے کے بعد گاڑی کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔
تازہ ترین