• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا‘‘


پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ بچپن میں انہیں ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ یہ کالی ہوجائے گی اور اس سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔

ثانیہ مرزا جو ان دنوں حاملہ ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز بھی ہیں، ان کی یہ نئی تصاویر ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر لی گئیں جس میں وہ فوٹوگرافروں کو انتہائی دلکش پوز دیتی نظر آرہی ہیں،ان کی سوشل میڈیا پر یہ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

’’ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا‘‘
’’ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا‘‘

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کے نغمے ’مجھے حق ہے‘ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف 6 برس کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا،اس دور میں یہ بھی سننے کو نہیں ملتا تھا کہ حیدرآباد کی کوئی لڑکی ٹینس کھیلتی ہے۔

’’ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا‘‘

ثانیہ مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے میں بتایا کہ جب میرے والدین نے میرے انکل آنٹی کو میرے ٹینس کھیلنے کے متعلق آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا کوئی اس سے شادی نہیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں بہت سے کرکٹرز ہیں، یہاں تک کے ان کے والد بھی کرکٹ کھیلا کرتے تھے تاہم میری کامیابی میں والدین کا اہم کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔

’’ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ کالی ہوجائے گی، کوئی شادی نہیں کریگا‘‘

ثانیہ مرزا نے کہا کہ لڑکیوں کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے، مرد اور خواتین کے حقوق برابر ہیں ،معاشرے کو چاہیے کہ وہ بھی برابری کی بنیاد پر چلے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک خواتین کو کھیلوں میں مردوں کے برابر اہمیت نہیں دی گئی، اسی لیے مردوں کو انعامات زیادہ دیے جاتے ہیں جبکہ خواتین کو کم دیتے ہیںیہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔


تازہ ترین