• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: بیلجیئم کامیاب ، پاکستان میڈل کی دوڑ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: بیلجیئم کامیاب ، پاکستان میڈل کی دوڑ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے مات دے دی،ہار کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تاہم گرین شرٹس اب پانچویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلیں گے ۔

بریڈا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بیلجیئم کے خلاف اچھا آغاز کیا، 11ویں منٹ میں علیم بلا ل کے پنالٹی کارنر پر کیے گئے گول کی بدولت ٹیم نے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

تیسرے کوارٹر میں بیلجیئم کے تھوماس نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا لیکن 2منٹ بعد ہی پاکستان کے علیم بلال نے پھر پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی تاہم اگلے ہی منٹ میں بیلجیئم کے کیوسٹرس نے گول کرکے مقابلہ پھر برابر کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں بیلجیئم نے پاکستان کے خلاف مزید 2گول کرکے اسکور 2-4 کردیا، اسی پر میچ ختم ہوا۔ 

پاکستانی ٹیم 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں آخری نمبر پر رہی تاہم اب وہ پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، ٹیم صرف ارجنٹینا کے خلاف ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی جبکہ اسے بھارت، آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور آج بیلجیئم کے ہاتھوں بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔

تازہ ترین