تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میٹرو بس کا پیسہ اگر ملتان شہر پر لگایا جاتا تو اس کا نقشہ بدل جاتا ،آج میٹرو منصوبہ نیب میں زیر بحث ہے۔
کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی ٹکٹوں کے خواہش مند افراد بہت زیادہ ہیں، ساڑھے 4 ہزار درخواست گزار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،کوئی رائے مختلف نہیں، ایک لیڈر ایک جھنڈا ہے اس کے لئے کام کرنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے 12 نکاتی ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا نگراں حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صاف،شفاف انتخابات کروائیں۔