راولپنڈی(نمائندہ جنگ) آئی ایس پی آر کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ڈپٹی کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شائو ڈوکی کی قیادت میں جمعہ کو راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو کنٹرول لائن کی سکیورٹی صور تحا ل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ چینی آرمی وفد کی راولپنڈی کور کمانڈر آمد پر کور کمانڈ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل شائو ڈو کررہے تھے ۔