تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پاک پتن حاضری پرپیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور ن لیگ کے خواجہ آصف نے طنزیہ وار کئے ۔
سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تو عمران خان نے صرف ماتھا ٹیکا ہے بیگم کچھ اور کہتی وہ بھی کرلیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین یہ سب کچھ صرف وزیراعظم بننے کے لئے کررہے ہیں ۔
انتخابی حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ آصف نے عمران خان پر خوب وار کیے اور کہا کہ جعلی ڈگری تو معمول کی بات ہے اقتدار کےلئے لوگ سجدے بھی کرنے لگے ہیں۔
مجمع سے آواز آئی کہ عمران خان تو ’زن مرید‘ ہے ،اس تبصرے پر خواجہ آصف نے جو جواب دیا اس پر ہال قہقہے سے گونج اٹھا۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ زن مرید نہیں کوئی اور چیز ہے،زن مرید تو یہاں بھی پتہ نہیں کتنے ہوں گے ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ووٹ کی عزت بحال ہوگی تو خلق خدا کی عزت بحال ہوگی ۔