کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی قومی وائٹ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے انعام دینے کے اعلان پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کے جوش اور جذبہ میں اضافہ ہوگا اور ان میں کھیل کا شوق جنم لے گا۔