سیالکوٹ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوارکو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد امیدوارکو ہسپتال منتقل کرناپڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جا ری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا ،ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کرسکے اور فوری طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔میاں عابد جاوید کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو ہنگامی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ،بر وقت طبی امداد ملنے پر میاں عابد جاوید کی طبیعت اب بہتر ہے۔