سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی باتیں بہت تکلیف دیتی ہیں لیکن آج تک ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیا ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کی امید ختم ہوتی جارہی ہے،حالیہ واقعات انتہائی افسوناک ہیں، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ان کا کہانتھاکہ ہمارے امیدواروں کو جیپ کے نشان پر آزاد الیکشن لڑنے کے لیے بھی مجبور کیا جا رہا ہے،انتخابات کو متنازع نہ بنایا جائے اور ملک میں ایسی کیفیت پیدا نہ کی جائے جس سے انتشار پیدا ہو۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ صاف و شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن عوام باشعور ہو گئے ہیں اور دھاندلی برداشت نہیں کریں گے، زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہوں لیکن قوم کو مایوس نہیں کروں گا اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کا ساتھ دوں گا۔
چوہدری نثار سے متعلق سوال پر نوازشریف نے کہا کہ ان کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ کا مرض معمولی ہوتا تو پاکستان جا چکا ہوتا، اہلیہ کی طبعیت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس چلا جاؤں گا۔