خیرپور(بیورورپورٹ) انسدا د دہشت گر دی کی خصوصی عدالت نے معروف وکیل عبدالحسین مری پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے دو ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گر دی خیرپور کی خصوصی عدالت نے معروف وکیل رئیس عبدالحسین مری پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان علی داد مری اور حسن مری کی ضمانت مسترد کر کے ان کو جیل بھیج دیا۔ رئیس عبدالحسین مری وکیل پر 6ماہ قبل ٹنڈومستی میں قاتلانہ حملہ ہو اتھاجس کا مقدمہ دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا تاہم ملزمان حملے کے بعدفرار ہو گئے تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر الی تھی بعد ازاں عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کردی اور ان کو جیل بھیج دیا۔