اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سابق صدر کو گرفتار کرکے 16 مارچ کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ استثنیٰ کیلئے غیرمعمولی حالات یا بیماری کا ہونا ضروری ہے، مشرف ٹرائل کورٹ کی طلبی کے احکامات نظر انداز کرکے چاہتے ہیں کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے انصاف مل جائے۔