• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن2018،ایلٹ مسلح افسران اورکتے ٹینس کے شائقین کی حفاظت کرینگے

لندن( نیوز ڈیسک) ومبلڈن کے منتظمین رواں سال ٹورنامنٹ کے دوران ٹینس کے شائقین کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے نئے حفاظتی انتظامات کررہے ہیں، ڈیلی ایکسپریس نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ منتظمین نے جنوبی لندن میں ہونے والے ان مقابلوں کے دوران ٹینس کے مداحوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے لندن برو کو فولادی حلقے میں تبدیل کردینے کا فیصلہ کیاہےاس مقصد کیلئے چمپئن شپ کےمنتظمین حفاظتی انتظامات کے حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس ،آل انگلینڈ لان ٹینس کلب اور پراجیکٹ سرویٹر کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔پروگرام کے مطابق چیمپئن شپ کے دوران مسلح پولیس ،سراغرساں کتے اور گھڑ سوار پولیس کے دستے ٹینس کے شائقین کو تحفظ فراہم کریں گے۔میٹروپولیٹن پولیس کی ایلٹ ایس سی او19 کمانڈ کے مسلح افسران شائقین کوتحفظ فراہم کریں گے جبکہ ایک انتہائی چوکس موبائل ریزرو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی،جبکہ پراجیکٹ سرویٹر کےخصوصی تربیت یافتہ افسران ہوائی اڈوں،تعطیلات منانے والے مقامات اور سٹی سینٹر کے مصروف علاقوں میں گشت کریں گے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کاپتہ چلانے کیلئے متعلقہ مقامات پر تعینات کئے جائیں گے، جبکہ بدنیت لوگوں کومتنبہ کیاگیاہے کہ بہت سے سیکورٹی افسران سادہ کپڑوں میں بھی تعینات ہوں گے اور سیکورٹی کے انتظامات نمایاں نظر نہیں آرہے ہوں گے۔اس سال چمپئن شپ میں تحفظ کے ذمہ دار سپرنٹنڈنٹ جو ایڈورڈ نے کہا ہے کہ سال کا یہ عرصہ جنوب مغربی لندن اور دارالحکومت کیلئے بہت ہی ولولہ انگیز ہوگا جب لاکھوں افراد ان اہم ترین مقابلوں کودیکھنے کیلئے یہاں آئیں گے۔
تازہ ترین