• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرستوں نے کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام این اے 265 کے نامزد امیدوار حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی نفرتوں کا خاتمہ کر کے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے قوم پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا کوئٹہ آج کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کاہ کہ پشتونوں کے حقوق کے دعویداروں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا قوم پرست جماعت کے دو ارکان قومی اسمبلی ، پانچ صوبائی اسمبلی اور میئر کوئٹہ کے ہونے کے باوجود شہر کو کچرہ سے پاک نہیں کر سکے انہوں نے کہا ہے کہ قوم پرست حکمرانوں نے کوئٹہ کو کچرہ کے ڈھیر اور کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گزشتہ حکمرانوں نے بر سر اقتدار آکر کرپشن اور لوٹ مار کی ایسی مثالیں قائم کیں جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی قوم کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو بھوک وافلاس کے سوا کچھ نہیں دیا حالیہ انتخابات میں عوام ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا تے ہوئے انہیں اقتدار تک پہنچائیں گے عوام ماضی کی طرح خوشنما نعروں سے دھوکہ نہیں کھائینگے۔
تازہ ترین