کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیب مضبوط اور منظم ادارہ بن چکا ہے ،اسے قائم رہنا چاہییے،نئے ادارے مسائل کا حل نہیں ہے،ملک کی ترقی میں اصل رکاوٹ کرپشن ہے اس لعنت کو ختم کرنا ہوگا،اقتصادی راہدرای کو مشرقی اور مغربی روٹس میں تقسیم کرکے متنازعہ نہ بنایا جائے ،ہم ملک اورعوام کی بہتری چاہتے ہیں ، حکومت پر اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتے ہیں ۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے پیچھے معاشی ناہمواریاں ہیں۔ وہ ہفتہ کومقامی ہوٹل میں اپنی این جی او ’’پاکستان فرسٹ انیشیئٹیو‘‘( پی ایف ٓئی) کی افتتاحی تقریب میں پیٹرن چیف کی حیثیت سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ،جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے،کرپشن سب سے بڑی لعنت ہے جس کو ختم ہونا چاہیے کرپشن کی وجہ سے ملک کی ترقی نہیں ہو رہی ہے ،احتساب پورے طریقے سے ہونا چاہیے ۔