کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالرشید غازی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ’’ جو ہورہا ہے ہونے دو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ‘‘ ،مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے صحافی کے سوال پر جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے پہلے قہقہ لگایا اور پھر کہاکہ میں اس پر کیا کہوں اور کہا کہ جو ہورہا ہے ہونے دو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔