اسلام آباد (جنگ نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نےگزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارڈیا لوجی ایمرجنسی سی سی یو اور کارڈیالوجی وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ چیف ایگزیکٹو جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی، ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اور ایڈمن آفیسر کرنل ریٹائرڈ محمد ولایت موجود تھے۔ جنہوں نے ہسپتال میں موجود کارڈیالوجی کی سہولیات دیگر امور کے بارے میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ جس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولیات کا بھی چیف جسٹس کو معائنہ کرایا گیا۔ چیف جسٹس نے ہسپتال میں موجود سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی گئی طبی امداد کو تسلی بخش قرار دیا۔ آپ نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے بے ساختہ کمنٹس دیئے۔ ایکسیلنٹ جنرل صاحب اور انتظامات اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا