راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی کو گیس کی نئی سپلائی لائن بچھانے کی منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا اور پائپ جگہ جگہ بکھرے پڑے ہیں۔سڑک کے کنارے کھودے ہوئے ہیں جو حادثات کا سبب بن رہے ہیں اور سوئی گیس کمپنی کو کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ چار ماہ پہلے راولپنڈی میں گیس کی سپلائی کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے ایک نئی سپلائی لائن بچھانے کا منصوبہ شروع کیا یہ پائپ لائن آئی جی پی روڈ سے ویسٹریج بیکری چوک ریلوے ہسپتال اور ریلوے کالونی سے ہوتی ہوئے ریلوے ورکشاپ روڈ سے ہوتی ہوئی راولپنڈی شہر کو جا رہی تھی پنڈی شہر میں تو پائپ لائن بچھا دی گئی ہے لیکن صرف ریلوے ورکشاپ روڈ گنج منڈی موڑ پر پائپ بکھرے پڑے ہیں اور ریلوے بیکری چوک سے ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ کھلے پڑے ہیں اور منصوبے پر کام نہیں ہو رہا علاقے کے مکینوں نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس پائپ لائن کا کام فوری طور پر مکمل کرایا جائے تا کہ سوئی گیس کمپنی کے بھی کروڑوں روپے نقصان ہونے سے بچ جائے اور علاقے کے عوام کو گیس کی بہترین سہولیات مل سکیں۔